راولپنڈی (آن لائن)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی مسلسل عدم حاضری پر پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں اور ملزمہ کے بنک اکاوٴنٹس منجمد کرنے کے ساتھ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق سٹیٹ بینک، ایف آئی اے اور نادرا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علیمہ خانم ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں نہ ہی ان کا کا کوئی وکیل عدالت پیش ہوا جس پر عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جبکہ عدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاوٴنٹس پہلے ہی بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں عدالت نے نادرا، پاسپورٹ امیگریشن اور سٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کرلی۔سماعت کے موقع پر استغاثہ کے پانچ گواہان اور مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان کے علاوہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی عدالت میں موجود تھے تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.