پاکستان نے معرکہ المرصوص کے دوران کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ نہیں کیا،بھارتی میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈا سازش بے نقاب

اسلام آباد (آن لائن) پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈا سازش بے نقاب کر دی ہے، جس میں پاکستان کے خلاف من گھڑت دعوے کیے گئے۔ وزارت کے مطابق بھارتی میڈیا، خاص طور پر ریپبلک ٹی وی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔وزارت نے واضح کیا کہ پاکستان نے معرکہ المرصوص کے دوران کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ نہیں کیا اور 7 مئی 2025 کے بعد بھارت کو کسی بھی پائلٹ کی حوالگی نہیں کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے 11 مئی 2025 کو پریس کانفرنس میں بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستانی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں ہے اور تمام خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔وزارت کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا مشینری حکومتی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لے رہی ہے، اور گزشتہ برسوں میں بھی گودی میڈیا متعدد بے بنیاد اور جعلی رپورٹس نشر کر کے اپنی ساکھ متاثر کر چکا ہے۔

Comments are closed.