ٹرمپ نے نریندر مودی کو حالیہ طنزاً خونی قاتل قرار دے دیا

بْوسان (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو حالیہ طنزاً خونی قاتل قرار دے دیا ۔ بوسان میں ایشیا پیسفک سمٹ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ نریندر مودی دیکھنے میں اچھا ہے مگر اندر سے قاتل جیسا سخت انسان ہے۔ انہوں نے مودی کی نقل اتاراتے ہوئے مزاحیہ لہجے میں کہانہیں، ہم لڑیں گے۔ یہ انکشاف امریکا بھارت تعلقات میں نمایاں تناوٴ کی علامت بن گیا ہے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس سال مِیں افغانستان یا کسی اور علاقائی تنازعے کی طرح مِیں بھارت اور پاکستان کو جنگ بندی کی راہ پر لایا اس کے لئے دونوں ممالک کو ٹیرف کی دھمکی دی تھی ۔

بھارت میں اس بیان پر ردِعمل شروع ہو چکا ہے: حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے مودی کی جانب سے فوری وضاحت طلب کی ہے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ جلد تجارتی معاہدے کی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔ ٹرمپ کے مودی کے متعلق بے باک اور طنزیہ الفاظ نے نہ صرف امریکابھارت تعلقات میں کشیدگی بڑھائی ہے بلکہ خطے کی سفارتی فضاء کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ واقعہ اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ اگلے دنوں میں دونوں ملکوں کو تعلقات کی سمت، انداز اور ترجیحات کا از سر نو جائزہ لینا پڑے گا۔

Comments are closed.