خیبرپختونخوا حکومت تنہائی کا شکار ہے ،ملک نیازی لاء کے تحت نہیں چل سکتا، خواجہ آصف

اسلام آباد ( آن لائن )وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہوتی جا رہی ہے اور سابقہ فاٹا کے لوگوں کا ماننا ہے کہ وفاقی حکومت مخلص ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت ہو ہم نے طاقت کا بھرپور استعمال کیا ہے اور یہی کریں گے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں اور واضح کیا کہ یہ ملک نیازی لا کے تحت نہیں چل سکتا ۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم نے اس مٹی کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے ۔

دوسری جانب وزیرِ دفاع نے افغانستان کے حوالے سے بھی سخت موٴقف اپنایا اور کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے دراندازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے ۔ اْن کے الفاظ میں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور کابل کی طالبان رجیم کو دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کرنی ہوگی۔

خواجہ آصف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ثالثی کے ذریعے ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال ہونی چاہیئے اور دہشت گردی کی روک تھام کے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ چاہے وہ ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے، پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی** اور اس سلسلے میں مقامی و وفاقی ادارے مل کر کام کریں گے۔

Comments are closed.