ستائیسویں ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہو گی،سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کو جمہوریت کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے اور کہا ہے کہ وزیراعظم نے زبردست کام کیا ہے، اور میں ان کی قدر کرتا ہوں۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے جمہوری روایت کے تحت ایک انتہائی اچھا اقدام کیا ہے جس سے ملک کی آئینی حیثیت میں بہتری آئے گی۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ خیبر پختونخواہ کے نام میں تبدیلی سے متعلق پیش کی جانے والی ترمیم کے بارے میں ان کا کیا موقف ہے، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دے گا۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا مولانا ہمارے بڑے ہیں، ہم ان سے سیاست سیکھتے ہیں، اور انہیں راضی کر لیں گے۔ سینیٹر واوڈا نے مزید کہا کہ اب اس ترمیم میں دم نہیں رہا، اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مزید مضبوط ہو گی، اور یہ ملک کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے پاکستان کا دفاع بھی مضبوط ہوگا۔

Comments are closed.