ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، وزیراعظم کا استثنیٰ نہ لینے کا فیصلہ احسن اقدام ہے ، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومتی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوے کہا ہے کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی سب کے سامنے ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کے استثنیٰ نہ لینے کے فیصلے کو احسن اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کی عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے آئینی ترامیم کے مقصد کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترامیم وفاق کے لیے، بہتر گورننس اور پاکستان کو دفاعی طور پر مستحکم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

پوری دنیا میں ریاست کے سربراہان کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، آئینی اصلاحات عالمی سطح پر بھی تسلیم شدہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میثاق جمہوریت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ آئینی عدالتیں ملکی عدالتی نظام کا حصہ ہوں گی۔جس سے عدالتوں پر بوجھ کم ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے آئینی عدالت کے قیام کو عدالتی اصلاحات کے ایک اہم حصے کے طور پر پیش کیا، جس کا مقصد پاکستان کی عدلیہ کی فعالیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Comments are closed.