وانا ( آن لائن )کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر 10 نومبر کو افغان خوارج کی جانب سے خودکش حملے کی اندرونی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کالج کے گیٹ پر کس طرح بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی۔اس حملے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا، جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے دو خوارج کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ معصوم قبائلی بچوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے، نہ قبائل سے، اور نہ ہی پاکستان کی خوشحالی سے۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔اس موقع پر سیکیورٹی ذرائع نے قوم سے کہا کہ پاکستان زندہ باد۔
Comments are closed.