اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے وانا آپریشن کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وانا میں 500 سے زائد طلبہ کو بازیاب کرانا ایک تاریخی کارروائی تھی، جسے دنیا یاد رکھے گی اور جو مستقبل میں ملٹری اکیڈمیوں میں بطور مثال پڑھائی جائے گی۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ دشمن اپنے مورچوں کو چھوڑ کر فرار ہو گیا اور یہ پراکسی وار پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف آج پارلیمنٹ ہاوٴس آئیں گے، عطاء اللہ تارڑ نے جواب دیا کہ ان کی ملاقات بھی کرائی جائے گی۔وزیر اطلاعات نے اس موقع پر پاکستان کی مضبوط دفاعی صلاحیت اور فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی اجاگر کیا، اور کہا کہ دشمن کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے۔
Comments are closed.