راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی مسلسل عدم حاضری و روپوشی پر دسویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے عدالت نے 9 مئی کے 11 مقدمات میں موجود ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔
گزشتہ روز تھانہ صادق آباد کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر علیمہ خانم اور انکے وکلا عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان عدالت میں موجود تھے عدالت نے دسویں مرتبہ علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرکے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا دریں اثنا عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات سماعت کے موقع پر شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے موجود ملزمان کی حاضری کے بعد ملزمان کو جانے کی اجازت دے دی تاہم ملزمان میں چالان کی نقول کی تقسیم کا عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا عدالت نے ان مقدمات کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.