پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا نیا شیڈول جاری

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا نیا شیڈول جاری کردیا، لاہور کے میچز راولپنڈی منتقل کر دیئے گئے۔ ایونٹ کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا جبکہ تمام سات میچز اور فائنل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔تمام میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔سیریز کا پہلا میچ 18 نومبر کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں 29 نومبر بروز ہفتہ فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ شیڈول کے مطابق 20 نومبر کو سری لنکا اور زمبابوے، 22 نومبر کو پاکستان اور سری لنکا، 23 نومبر کو پاکستان بمقابلہ زمبابوے، 25 نومبر کو سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، 27 نومبر کو پاکستان اور سری لنکامقابل ہونگے۔

Comments are closed.