افغانستان اور بھارت دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہے، اسلام آباد میں دہشتگردانہ واقعے میں بھی افغان شہری ملوث نکلے ، خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان اور بھارت دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔ اسلام آباد میں حالیہ دہشتگردانہ واقعے میں بھی افغان شہری ملوث نکلے ہیں ۔ معرکہ حق کی طرح دہشتگردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاوٴس میں تاجکستان کی عسکری قیادت کے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا جس نے ان سے یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات کے رسمی ایجنڈے کے علاوہ وزیرِ دفاع نے قومی سلامتی اور حالیہ دہشت گردانہ واقعات پر اظہار خیال کیا ۔

انہوں نے کہا ہم بار بار افغانستان کو بتا رہے ہیں۔ حالیہ دہشتگرادنہ حملوں میں بھی افغان شہری ملوث پائے گئے تھے اور اب اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری نکل آئے ہیں۔ ایسی بین الاقوامی حقیقتیں پوری دنیا کے سامنے ہیں، چاہے کابل ذمہ داری قبول کرے یا نہ کرے۔ انہوں نے کہا افغانستان دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور ہندوستان افغانستان کی کر رہا ہے۔ انہوں نے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے۔ دہشت گردی کے پیچھے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے۔

Comments are closed.