محسن نقوی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کچہری خود کش حملے کے سہولت کاروں تک پہنچ چکے ہیں‘محسن نقوی

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا کو وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کچہری خود کش حملے کے سہولت کاروں تک پہنچ چکے ہیں‘اسلام آباد اور وانا کیڈٹ کالج پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ کہ جس خودکش حملہ آور نے اسلام آباد کچہری میں حملہ کیا تھا اس کے اصل مجرموں تک پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق افغانستان ہے اور یہ دونوں حادثوں کے ذمہ داروں کا تعلق بھی افغانستان سے ہے اور اس پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔

ہم نے بار بار ان کو بتایا ہے کہ افغانستان کے لوگ یہاںآ کر ہم پر حملے کر رہے ہیں ہم نے بار بار ان کو اس صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی وزیر اعظم اس حوالے سے افغان حکومت کو آگاہ کریں گے اور جو بھی ممکن ہوا وہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانوں سے ملک سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا کی ٹیم نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ واپس جارہی ہے تاہم ان کے بورڈ اور کھلاڑیوں نے یہاں پر رہنے کیلئے اپنا فیصلہ کیا اور ان کے تحفظات کو دور کیا۔

اس حوالے سے سری لنکن صدر نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات کی جبکہ ہمارے فیلڈ مارشل نے ان کے ڈیفنس سیکرٹری سے بات کرکے حفاظت کی ذمہ داری اٹھائی ہے اور اب پاکستان رینجرز،اسلام آباد پولیس،اور پاکستان آرمی مل کر ان کی سیکورٹی سنبھالئے ہوئے ہیں اور ان کو ااسٹیٹ گیسٹ کی طرح کی سیکورٹی دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ زمبابوے کی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور یہاں پر سیریز کھیلے گی۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.