اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عسکری قوت ثابت کی اپنے سے دس گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے ‘پارلیمنٹ نے دشمن کو شکست دینے والے جرنیل کو عزت دی ہے۔ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کو جمعیت علمائے اسلام نے حمایت کی ‘مولانا عطا الرحمان کہتے ہیں 26 ویں آئینی ترمیم زیر انجیکٹ کیا گیا ‘اس زیر میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان شامل تھی ‘پاکستان نے عسکری قوت ثابت کی اپنے سے دس گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے ‘پارلیمنٹ نے دشمن کو شکست دینے والے جرنیل کو عزت دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے آرمی چیف کو اعزاز دیا اب آئینی طور پر اعزاز دیا گیا ہے ۔ آئینی عدالت بنائی گئی ہے جوڈیشری میں تمام ایڈیشن ایگزیکٹو کرتی تھی ‘بار اور بنچ کی طاقت کو تسلیم کیا گیا ‘ججز کو تعینات کرتے وقت بار کے چیمبرز آپس میں تقسیم کر لیتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کو ایک دائرہ کار میں لایا گیا ہے ‘جوڈیشل کمیشن کا تیرہ رکنی فورم ہے۔
Comments are closed.