پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ، دہشتگردی کے خلاف چین کے تعاون کا بیحد احترام کرتے ہیں ، محسن نقوی
اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ دہشتگردی کے خلاف چین کے تعاون کا بیحد احترام کیا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے اہم ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر نے اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعے کی مذمت کی۔ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاک چین تعلقات ہمیشہ باہمی اعتماد و احترام پر مبنی رہے ہیں اور چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور اس کے خلاف چین کے تعاون کا پاکستان میں بہت احترام کیا جاتا ہے۔ چینی سفیر نے یقین دلایا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کو جاری رکھے گا تاکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو فروغ دیا جا سکے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔
Comments are closed.