وزیراعظم شہباز شریف کا قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ٹیم کو کلین سویپ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے اس کامیابی کو ٹیم کے غیر معمولی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے اپنے کھیل سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ ٹیم کی مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے کردار کو بھی سراہا، جنہوں نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس فتح سے نہ صرف کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں کا بھرپور اندازہ ہوا بلکہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک اہم مثال قائم کی گئی ہے۔ شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف بہترین کھیل اور اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی، جو اس سیریز میں حریف ہونے کے باوجود شاندار حوصلہ افزائی اور عزت کے ساتھ کھیلی۔

Comments are closed.