کرپشن کیس میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار ہوگئے

راولپنڈی (آن لائن) کرپشن کیس میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار ہوگئے َ،ملزم اقبال سنگھیڑا کو 13 نومبر کو لاہور سے اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا تھا۔ لاہور واپسی پر ملزم چکری موٹروے ریسٹ ایریا سے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا اڈیالہ جیل کے جوڈیشل گارڈ انسپکٹر اصغر نے تھانہ چکری پولیس کو ملزم کے فرار کی اطلاع دی جس پر تھانہ چکری پولیس نے انسپکٹر اصغر کی مدعیت میں چار پولیس اہلکاروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 223، 224، 225 اور 155سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

مقدمے میں اے ایس آئی ظفراقبال، کانسٹیبل یاسر، احمد بلال اور ڈرائیور شہزاد کو نامزد کیا گیا جبکہ عدالتی ریمانڈ کے دوران ملزم کے فرار پر محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ملزم پر ایک ہاوٴسنگ سوسائٹی کے این او سی کے بدلے کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کا الزام ہے تاہم ملزم پولیس کی غفلت یا ملی بھگت سے فرار ہوا ہے اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں فرار ہونے والے ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن راولپنڈی میں مقدمہ درج ہونے کے ساتھ لاہور اینٹی کرپشن میں بھی کیس زیر سماعت ہے۔

Comments are closed.