خیبر پختونخوا ، ضلع کْرّم میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ ’الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگرد ہلاک
پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع کْرّم میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنہ ’الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق19 نومبر کو موصول ہونے والی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے کرّم کے ایک علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج مارے گئے، اسی علاقے میں موجود خوارج کے ایک مزید گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں گیارہ دہشتگرد مارے گئے، تمام ہلاک خوارج بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے
، آپریشن کے دوران ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا، علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے خارجی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ ویڑن “عزمِ استحکام” کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز پوری رفتار اور تسلسل سے جاری رہیں گے، اور سیکیورٹی فورسز غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.