ارشد شریف سوموٹو کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرلی‘پیشرفت رپورٹ بھی طلب

اسلام آباد(آن لائن)ارشد شریف سوموٹو کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرتے ہوئے تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے کہاہے کہ وکلاء معاونت کریں کہ موجودہ عدالت 27 ویں ترمیم کی بعد ازخود نوٹس کارروائی بارے سماعت کا اختیار رکھتی ہے یانہیں؟ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پرمشتمل دو رکنی بنچ نے بدھ کو سماعت کی اس دوران جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بتایا جائے اب تک کی تحقیقات میں کیا پیشرفت ہوئی ہے؟عدالت نے کہاکہ بتایا جائے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کیلئے قانونی طور پر کیا ہوسکتا ہے؟

کیا 27ویں ترمیم کے بعد آئینی عدالت سوموٹو کارروائی چلا سکتی ہے؟دونوں جانب کے وکلا قانونی نکتہ پر معاونت کریں۔عدالت نے کہاکہ عدالتی کارروائی کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ دائرہ اختیار کو بھی دیکھنا ہے،آئینی عدالت میں کیس سماعت کے بغیر تو نہیں چل سکتا،وکیل نے کہاکہ کورٹ فیصلہ موجود ہے، آئینی عدالت سوموٹوکارروائی آگے بڑھا سکتی ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.