بلا جواز ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے یا فوج کی بدنامی کی کوششوں کو سختی سے روکا جائے گا، فیصل واوڈا
کراچی (آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بلاجواز ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے یا فوج کی بدنامی کی کوششوں کو سختی سے روکا جائے گا، عدالتی اور قانونی کارروائیوں میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت یا پیغام رسانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور خاندان کو ملاقات کی اجازت ہوگی، لیکن اگر ملاقاتیں یا کیس کے حوالے سے پیغامات سیاسی نوعیت کے ہوں تو انہیں بھی روک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیتی ہوئی افواج اور ان کے سپہ سالار کے بارے میں کوئی بھی غیر موزوں تبصرہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاجواز ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے یا فوج کی بدنامی کی کوششوں کو سختی سے روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کہ اچھے رویے کے جواب میں اچھا رویہ اور بدمعاشی کے جواب میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور کسی بھی غیر قانونی یا اشتعال انگیز سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments are closed.