صدر آصف علی زرداری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد(آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو5 سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کر کے اس تقرری کی رسمی منظوری دی۔

صدرِ مملکت نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع بھی منظور کر لی ہے۔ ایئر چیف مارشل سدھو کی مدتِ ملازمت میں توسیع ان کی موجودہ مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہو گی۔ یہ فیصلہ ملک کے فضائی دفاع کو مزید مستحکم کرنے اور ایئر فورس کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نیک خواہشات پیش کیں اور دونوں عسکری سربراہان کے لیے ملک کی حفاظت اور سالمیت کے لیے کامیاب دور کی دعا کی

Comments are closed.