اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ملک بھی اُن کا ہے، فوج بھی اُن کی ہے، وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معیشت بھی بہتر ہوگی۔
Comments are closed.