مریم نوازکی کاوشیں لائق تحسین پنجاب میں تاریخی کام کر ر ہیں ، ماس ٹرانزٹ منصوبہ گوجرانوالہ کے عوام کی تقدیر بدل دیگا ، شہباز شریف
گوجرانوالہ (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں وہ پنجاب میں تاریخی کام کر ر ہی ہیں ، گوجرانوالہ کے عوام کو یادگار ماس ٹرانزٹ منصوبہ دیا ہے جس سے شہر کی تقدیر بدل جائے گی ، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ، آج اسی ایٹمی قو ت کی بدولت معرکہ حق میں ہمیں شاندار کامیابی ملی ۔ آئندہ الیکشن میں مسلم ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر شاندار کامیابی حاصل کر ے گی ۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزسٹ سسٹم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے آج گوجرانوالہ کو ماس ٹرانزسٹ سسٹم کا جو تحفہ دیا ہے اس سے پورے ضلع کی تقدیر بدلے گی ۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم انتہائی جدید ہے ۔ اس سے بچے سکول، مزدور کارکانوں میں اور وکلا دفاتر میں وقت پر پہنچیں گے جبکہ زند گی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا اس منصوبے سے فیضیاب ہو گا ۔ اس پر مریم بیٹی کو مبارک دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا انیس سو پچاسی میں نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفر شروع ہو ا ۔
تب صرف سیاست ہوتی تھی ترقیاتی کاموں کا کوئی تصور نہیں تھا تا نواز شریف کی قیادت نے سازشی سیاست کو دفن کر کے ترقیاتی سیاست کا آغاز کیا ۔ نواز شریرف نے سڑکوں کے جال بچھائے، دل کے امراض کا پہلا بڑا ہسپتال بنایا ۔ پورے پنجاب میں کسانوں صنعتکاروں اور عام آدمی کیلئے بیشمار فلاحی کام کئے ۔ انہوں نے کہا انیس سو اٹھاسی کے الیکشن میں جس سیاست کا آغاز کیا گیا۔ تاریخ ہمیشہ سنہری الفاظ میں رکھے گی ۔ انہوں نے کہا ملک کو ایٹمی قوت بنانا نواز شر یف کا سب سے بڑا کارنامہ تھا ۔ آج اگر ملک ایٹمی قوت نہ ہوتا تو مئی کی جنگ کے آج مختلف حالات ہوتے ۔ معرکہ حق میں کامیابی ملک کے ایٹمی طاقت ہونے کی بدولت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مریم نواز ‘نواز شریف کی تعمیراتی تعمیراتی سیاست کے لے کر آگے چل رہی ہیں ۔ وہ پوری دیانتدار اور محنت سے کام کر رہی ہیں ۔ وزیر اعظم نے مریم نواز کے ستھرا پنجاب ، سیف سٹی ، اپنا گھر سکیم اور دیگر منصوبوں کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ اس سے بہتر قوم کی کوئی اور خدمت نہیں ہو سکتی ۔ اس کا بہترین صلہ بھی ملے گا ۔ انہوں نے کہا لاہور اس سے پہلے آلودگی کے معاملے میں سر فہرست ہوتا تھا ۔ تاہم آلودگی میں کمی پر بھی مریم نواز مبارکباد کی مستحق ہیں ۔
انہوں نے کہا بے گھروں کے لئے جو گھر بنا رہی قوم دعائیں دے گی ۔ انہوں نے کہا گوجرانوالہ پنجاب میں حالیہ کامیابی اسی محنت کا نتیجہ ہے لوگ ہمیں کار کردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مل کر محنت کریں گے تو ترقی کا یہ سفر کامیابی سے ہمکنار ہو گا ۔ شبانہ روز محنت سے بہت بڑی کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسی کارکردی کی بنیا د پر آئندہ الیکشن میں پی ایم ایل این کا نعرہ بلند ہو گا ۔ اور ن لیگ ایک بار پھر کامیاب ہو کر ملک وقوم کی بہترین خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔
Comments are closed.