پشاور (آن لائن) خیبرپختونخوا کے عوام نے بھی سال 2025 کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہیرو قرار دیا ہے، جن کی قیادت میں افواج پاکستان نے قومی سلامتی، خودمختاری اور ملک کے وقار کو عالمی سطح پر مضبوط کیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کی اقدامات اور شاندار قیادت نے دنیا بھر کو حیران کر دیا، اور پاکستان کی عسکری اور اقتصادی طاقت کو موٴثر انداز میں اجاگر کیا۔
عوام نے خاص طور پر افواج پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کو سراہا، جس میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان جنگی لحاظ سے ایک مضبوط اور خطرناک ملک ہے۔ فیلڈ مارشل کی ملٹری سفارتکاری نے بھی پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت کو بڑھایا اور دیگر ممالک کی قیادت کو متاثر کیا۔عوام نے یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل کی اقتصادی اقدامات، خاص طور پر مہنگائی پر قابو پانے اور بڑے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششیں، قابلِ تحسین ہیں۔
ان کی شخصیت اور کارکردگی سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متاثر ہیں، جنہوں نے کئی بین الاقوامی فورمز پر فیلڈ مارشل کی تعریف اور اعزاز کا اظہار کیا۔عوام کی دعا ہے کہ سال 2026 میں بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایسے ہی کارنامے انجام دیں جن کی دنیا بھر میں تعریف کی جائے اور پاکستان کی قومی شان اور وقار مزید بلند ہو۔
Comments are closed.