9مئی ودیگرکیسز، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 6 فروری تک توسیع

اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی و دیگر 5 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 6 فروری تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 6 فروری تک توسیع کر دی۔بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔

Comments are closed.