وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ کا بدھ کو ہونے والااجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس گذشتہ روز منعقد ہونا تھا تاہم مصروف شیڈول کے باعث اجلاس کو موٴخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع وزیراعظم ہاوٴس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر رکھا تھا، تاہم اب اجلاس کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں اہم قومی اور حکومتی امور پر غور کیا جانا تھا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس کی تاریخ اور وقت سے متعلق باضابطہ اطلاع جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed.