اراکین اسمبلی سمیت کسی کیلئے بھی مفت حج یا عمرہ کی سہولت میسر نہیں ہے،سردار یوسف

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امورسردار یوسف نے کہاکہ اراکین اسمبلی سمیت کسی کیلئے بھی مفت حج یا عمرہ کی سہولت میسر نہیں ہے اراکین اسمبلی سپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید پر حج یا عمرہ ادا کرسکتے ہیں ۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ وزارت مذہبی امور کی سال 2025 کی کارکردگی پیش کرنے کے لئے پریس کانفرنس کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزارت نے قرآن مجید کے فروغ کے لئے بین الاقوامی قرات مقابلہ منقعد کیا قرآن کانفرنس میں 37 مسلم ممالک نے شرکت کی اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لایا گیا انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی مقابلے ہوئے سیرت النبی کانفرنس کی گی قومی قرآن سیرت بھی منقعد کی وزارت نے عشرہ رحمت اللعالمین بھی منایا گیا

انہوں نے کہاکہ وزارت نے قرآن مجید کی اشاعت کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا قرآن مجید کی ڈیجیٹل اپلیکیشن بھی بنائی گئی ہے وفاقی وزیر نے کہاکہ سال 2025 میں حج کے بہترین انتظامات کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان نے شیلڈ پیش کی حج اخراجات میں بچت میں حجاج کو رقوم بھی واپس کی گئیں حج 2026 کیلئے حجاج کی تربیت کیلئے ورکشاپس کا دائرہ کار وسیع کیا گیا ہے زیارات کے شعبے میں بھی اصلاحات کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ ارکان اسمبلی کو سرکاری سطح پر حج و عمرے پر بھیجنا اسپیکر کی صوابدید ہے انہوں نے کہاکہ حج کیلئے سرکاری سطح کسی کیلئے کوئی کوٹہ مختص نہیں، نہ کسی منسٹر کا اور نہ پرائم منسٹر کا کوٹہ ہے

وزیر مذہبی امور سے وفاقی حکومت کی گھریلو تشدد بل اور کم سنی کی شادیوں بارے سوال پر وفاقی وزیر نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل اسی وجہ سے بنائی گئی تھی کہ وہ اس طرح کے امور کو دیکھے یہ معاملہ وزارت پارلیمانی امور کیساتھ مل کر کونسل کی دیکھنے کی مجاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری رائے کے مطابق قانون سازی اسلامی نظریاتی کونسل کے ذریعے ہی ہونی چاہیے۔۔۔۔

Comments are closed.