اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہیکہ وادی تیراہ میں آپریشن کے حوالے سے مخالفین کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ فوجی کارروائی کے معاملے میں حکومت کھل کر بات کرے گی اور ضروری ہونے پر آپریشن کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر فوج کو کسی آپریشن کی ضرورت ہو تو نوٹیفکیشن کون جاری کرتا ہے، یہ سوال مخالفین سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے بھی کئی کامیاب آپریشن کیے جا چکے ہیں اور جب بھی ضرورت پڑے گی، حکومت شفاف طریقے سے کارروائی کرے گی اور آپریشن کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے وادی تیراہ میں آپریشن کی مخالفت کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بار بار اپنی فوج پر جھوٹے الزامات لگانے سے کسی کی نااہلی، نالائقی یا کرپشن چھپ نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے فلور آف دی ہاوٴس بھی کہا تھا کہ اس معاملے پر شفافیت سے بات کی جائے اور یہ بھی واضح کیا کہ آیا کے پی حکومت کی کیبنٹ نے آپریشن کا فیصلہ کیا یا نہیں، اور یہ کہ 4 ارب روپے آپریشن کے لیے مختص کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 4 ارب روپے وادی تیراہ کے عوام کے بجائے کسی اور کی جیب میں گئے تو اس کے بعد مخالفین نے جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی بیانیہ کے ذریعے سیاست کو چمکانا چاہتے ہیں، لیکن جو کام کیا گیا، اس کی مکمل ذمہ داری ان کی ہے اور اسے کسی اور پر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر وادی تیرہ کے حوالے سے منفی سیاست کا آغاز کر دیا ہے ۔ تیرہ کے لئے ملنے والی امداد مین بڑے پیمانے پر خورد برد کی گئی ہے اور اب کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.