مال مفت دل بے رحم،قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر بحال اراکین قومی اسمبلی کو ایک سال سے زائد کی مفت تنخواہیں ادا

اسلام آباد(آن لائن) مال مفت دل بے رحم،قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر بحال اراکین قومی اسمبلی کو ایک سال سے زائد کی مفت تنخواہیں ادا کردی گئیں، تنخواہیں وصول کرنے والوں میں 16خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں،بحال اراکین کو فی کس 33لاکھ روپے سے زائد ادا کئے گئے۔ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے مخصوص نشستوں پر بحال ارکان 19اراکین اسمبلی کوتنخواہیں ادا کردی گئی ہیں اور ان اراکین کو تقریبا 6 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق بحال ارکان کو 13 ماہ 19 دن کی تنخواہیں ادا کی گئی ہے

، ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق وزارت قانون کی رائے لینے کے بعد مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کو تنخواہیں ادا کی گئی ہیں ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ہر رکن کو فی کس 33 لاکھ تنخواہ ادا کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی ارکان کی بقایا تنخواہوں پر 24 لاکھ ٹیکس کاٹا گیا ہے، ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق سالانہ انکم ایک کروڑ سے تجاوز کرنے کے باعث پینتیس فیصد ٹیکس اور 9 فیصد سرچارج وصول کیا گیا، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے مطابق مجموعی طور پر 4 کروڑ 32 لاکھ ٹیکس وصول کیا گیا، ذرائع کے قومی اسمبلی کے مطابق سپریم کورٹ نے 13 مئی 2024 کو مخصوص نشستوں کے ارکان معطل کیے تھے اور 2 جولائی 2025 کو ان تمام ارکان کو بحال کر دیا تھابحال ہونے والوں میں 16 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی ثمینہ خالد گھرکی کو تین ماہ بعد بحال ہونے کے باعث صرف 3 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.