سیکیورٹی فورسز کے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ
بنوں،راولپنڈی،اسلام آباد، لندن (آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ، کارروائی میں 5 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صدر زرداری نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز بلا امتیاز اور بھرپور قوت سے جاری رہیں گے، قوم کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر جو بڑے نقصان سے بچایا‘ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھیں، سکیورٹی فورسز کو خودکش حملہ آور سمیت خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، سیکیورٹی فورسز نے گاڑی پر سوار خودکش حملہ آور کو بروقت روکا، اور بروقت کارروائی کرکے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنایا، آپریشن کے دوران خارجی دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، خارجی دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑیوں سے ٹکرا دی، خودکش دھماکے کے نتیجے میں مانسہرہ کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور پشاور کے سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے، بھارتی حمائیت یافتہ خوارج رمضان میں بھی افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، افغان طالبان حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، پاکستان کی جانب سے خوارج کے خلاف بلا امتیاز کسی بھی جگہ کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا اور عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
ادھرصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت اور لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے اور ایک بیان میں کہا کہ شہداء کی عظیم قربانی قوم کا سرمایہ ہے۔ صدرِ پاکستان نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت، درجات کی بلندی اور صبرِ جمیل کے لیے دعاکی اور کہا کہ عزم ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز بلا امتیاز اور بھرپور قوت سے جاری رہیں گے، قوم کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ماہِ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے والے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ادھروزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں پاکستان فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور ایک بیان میں فتنتہ الخوارج کے مزموم عزائم ناکام بناتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی اور کہاکہ فتنتہ الخوارج کی جانب سے رمضان کے بابرکت مہینے میں دہشت گردی کی کوشش اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔شہبازشریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر جو بڑے نقصان سے بچایا‘ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں‘پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے‘ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
Comments are closed.