عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار‘عدالت کاگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس، اسلام آباد نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقراررکھے۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش نہ کیا جا سکا ۔عدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی ۔سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Comments are closed.