کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو کابل کے گرین زون میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں پناہ دینے کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن)کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو افغان طالبان کی جانب سے کابل کے گرین زون میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں پناہ دینے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ انسانی ڈھال کیلئے دیگر لوگوں کو بھی وہاں رکھا گیا ہے۔قابلِ اعتماد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود کو افغان طالبان کی جانب سے کابل کے گرین زون (ڈپلومیٹک انکلیو) میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں پناہ دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت میں دیگر افراد کی موجودگی کو مبینہ طور پر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ محسود کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

Comments are closed.