پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘دفتر خارجہ نے سعودی میڈیا کی خبر کو من گھڑت قراردیدیا

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی میڈیا کی خبر کو من گھڑت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جبکہ ایرانی سفارت خانے نے بھی پاکستان بارے خبروں کو من گھڑت قرار دیاہے۔سعودی میڈیا کی خبر پر ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا ردعمل سامنے آ گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی میڈیا کی خبر کو من گھڑت قرار دے دیااور کہا کہ پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہرمز سے پاکستانی پرچم والے 8 آئل ٹینکرز گزرے۔ٹرمپ کے بیان پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان پر سنگین الزامات عائد کر دیے، سعودی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان پر تمام سرخ لکیریں عبور کرنے کا انتباہ کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق ایران کا مؤقف تھا کہ پاکستانی پرچم والے جہاز دشمنوں کو تیل پہنچا رہے ہیں۔دوسری جانب ایرانی سفارت خانے نے بھی پاکستان بارے خبروں کو من گھڑت قرار دے دیاہے اور کہا ہے کہ ایران اور پاکستان برادر ممالک ہیں۔

Comments are closed.