وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایران امریکہ جنگ بندی پاکستان کی غیر معمولی کامیابی قرار

0

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایران امریکہ جنگ بندی کو پاکستان کی غیر معمولی کامیابی قراردیاگیا اورارکان نے وزیراعظم ، وزیرخارجہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو امن کا علمبردارقراردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اراکین نے وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم کا کابینہ میٹنگ روم آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے ایران امریکہ جنگ بندی کو پاکستان کی غیر معمولی کامیابی قرار دے دیا۔وفاقی کابینہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی اظہار تشکرکیا اورکئی اراکین نے انہیں امن کا علمبردار قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.