امریکہ ایران جنگ بندی پر قوم کو مبارکباد‘ پاکستان کو بطور بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا‘خواجہ آصف
اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکہ ایران جنگ بندی پر قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بطور بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے‘سول اور عسکری قیادت پر مشتمل ہائبرڈ ماڈل نے دو تین سال میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں ‘ثابت ہوتا ہے کہ طاقت کے مراکز مل کر کام کریں تو پاکستان عالمی سطح پر کتنی کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے ‘مودی فارغ ہوگیا،،اس کے پلے کچھ نہیں رہا ‘بھارتی میڈیا اب تڑپتا رہیگا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر جنگ بندی کے حوالے سے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سب کو بہت بہت مبارک ہو اللہ نے پاکستان بہت عزت دی ‘آج پاکستان دنیا کی بہت بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا ہے ‘پاکستان کو بطور بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب بھائیوں،عالمی طاقت امریکہ سمیت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔ سول اور عسکری قیادت پر مشتمل ہائبرڈ ماڈل نے دو تین سال میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں ۔ثابت ہوتا ہے کہ طاقت کے مراکز مل کر کام کریں تو پاکستان عالمی سطح پر کتنی کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے ۔مودی فارغ ہوگیا،،اس کے پلے کچھ نہیں رہا ‘بھارتی میڈیا اب تڑپتا رہیگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک سال کے اندر اللہ نے بہتر کرم اور فضل کیا،ہم نے پانش گنا بڑے دس شمن کو دھول چٹائی ۔بھارت ابھی تک اپنی عزت بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ان بڑی کامیابیوں کے بود بحثیت قوم اب ہمیں داخلی محاز،معشت اور دھشتگردی اے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کو بھی اس بات کی حیا کرنی چاہیے جو ہم نے اتنے برس میزبانی کی ‘اگر افغانستان اس میزبانی کی حیا نہیں کرتا تو ہمیں پاس کوئی آپشن نہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ کل شام تک جنگ کے گہرے بادل چھائے ہوئے تھے ‘فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جنگ بندی کے حوالے سے کوششیں رنگ لے آئیں ‘جنگ بندی میں کامیابی کے بعد پاکستان سیاسی طور پر بھی ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے ‘اب استحکام بھی ہوگا اور ہم معیشت پر بھی توجہ مرکوز کرسکیں گے۔