ہرسال مار دیا جاتا ہے ، لیکن ابھی مرا نہیں زندہ ہوں ، عطااللہ عیسیٰ خیلوی
لاہور (آن لائن) معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے ایک بار پھر اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ ابھی زندہ ہوں۔ ہر سال میرے مرنے کی سوشل میڈیا پر نیوز دی جاتی ہے اور ہر بار وہ جھوٹی ثابت ہوتی ہے۔عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ موت کا ایک دن متعین ہے اور جس گھڑی موت آنی ہے اس کو کوئی بدل نہیں سکتا۔ یہ سب پاک پروردگار کو معلوم ہے۔دریں اثنا عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے والد صحیح سلامت ہیں اور ان کے بارے میں فیک نیوز چلائی گئی ہے۔ الحمداللہ ہم لوگ لندن میں خیریت سے ہیں۔
Comments are closed.