عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( آن لائن) عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کارروائی کیخلاف درخواستوں پر 4 اکتوبر کو سماعت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواستوں پر فل بینچ تشکیل دے دیا۔ 3 رکنی فل بینچ 4 اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔فل بینچ کی سربراہی جسٹس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال بینچ کا حصہ ہیں۔ عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کیا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک رکھا ہے۔

Comments are closed.