پنجاب میں آشوپ چشم کی وباسے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی
لاہور ( آن لائن ) پنجاب میں آشوپ چشم کی وبا میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، صوبے میں آنکھ کی بیماری سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے آشوب چشم کے انفیکشن کے بعد اکثر شہروں میں آنکھوں کے ڈراپس اور عرق گلاب بھی نایاب ہو گئے ہیں۔آشوب چشم سے متاثر افراد ڈراپس کے لیے دربدر ہو گئے۔
میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے سپلائی نہیں آرہی اور ڈیمانڈ زیادہ ہے۔آشوب چشم کی بڑھتی ہوئی وبا سے بچاوٴ کے لئے لاہور جنرل ہسپتال نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے باقاعدہ ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس سے مستفید ہوتے ہوئے شہری گھر بیٹھے ماہرین امراض چشم سے صبح8تادوپہر2بجے تک طبی مشورہ اور رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بتایا ہے کہ کوئی بھی شہری 042-99268877اور042-99268816پر رابطہ کر سکتا ہے اور آشوب چشم سے متعلق مکمل آگاہی دی جائے گی۔
Comments are closed.