بجٹ میں عوام کو ایک اور بڑا دھچکا:پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی50 سے بڑھا کر60 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آ ن لائن)بجٹ میں حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور دھچکا دینے کی تیاری،حکومت نے پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے سے بڑھاکر 60فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا،

ذرائع نے بتایا کہ لیوی 10روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز بجٹ تجاویز کا حصہ ہے،پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 10روپے فی لیٹر بڑھانے سے حکومت نان ٹیکس آمدن 2.9ٹریلین تک لے جانا چاہتی ہے،حکومت کو دس روپے فی لیٹر لیوی بڑھانے سے 870ارب روپے حاصل ہونگے ،حکومت اس حاصل شدہ رقم سے پنشنرز کی پنشن میں 30فیصد تک اضافہ کرنا چاہتی ہے،آئندہ مالی سال میں حکومت کو پنشن کیلئے 780ارب روپے کی ضرورت پوگی ،آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.4فیصد تک رہنے کی توقع ہے،آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ 7.8ٹریلین روپے بنتا ہے ۔

Comments are closed.