انگلینڈ کے کرکٹر معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا اعلان

لندن( آن لائن)انگلینڈ کے کرکٹر معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کااعلان کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی،معین علی کو 16 جون سے شروع ہونیوالے ایشزسیریز کیلئے دومیچزمیں شامل کرلیاگیا،ای سی بی نے جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لئے رابطہ کیا تھا،آل راوٴنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو گئے تھے ،35سالہ معین علی نے 67ٹیسٹ میچز میں 2914رنز بنایے اور 195وکٹیں حاصل کیں۔

Comments are closed.