نوجوانی میں رشی کپور بہت پسند تھے، ان کی شادی پر افسردہ تھی، روینہ ٹنڈن

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی ماضی کی شوخ اور چینچل اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ وہ اپنے دور نوجوانی میں رشی کپور کو دل و جان سے چاہتی اور پسند کرتی تھیں اور جب ان کی شادی ہوئی تو بہت افسردہ ہوگئی تھیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی میں شرکت کی اور وہ اس پر کافی افسردہ ہوئیں۔لیکن خوشی کی بات یہ تھی کہ رشی کپور نے نیتو جی سے شادی کی جو کہ میرے لیے بہت اچھی بات تھی کیونکہ میں ان دونوں کو بطور جوڑا بھی بہت پسند کرتی تھی۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ جب میں نے رشی کپور کے ساتھ ایک فلم میں کام کیا اور رشی کپور کو چنتو انکل کہہ پکارا تو وہ ہنسے کیونکہ مجھے فلم میں انہیں چنتو جی کہنے پر مجبور کیا گیا۔

Comments are closed.