چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نیا فراڈ کا مقدمہ 6 جون کو تھانہ کوہسار میں شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔بشریٰ بی بی، زلفی بخاری، شہزاد اکبر اور فرح گوگی سمیت دیگر بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔ایف آئی آر میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے گھڑی کی خرید و فروخت میں میری دکان کی جعلی رسیدیں استعمال کیں۔
درخواست گزار نے کہا کہ میں سیکٹر ایف سیون میں مہنگی گھڑیوں کا کاروبار کرتا ہوں،ملزمان نے میری دکان کے لیٹر ہیڈ پر جعلی بل بنا کر اسے ظاہر کیا،چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے توشہ خانہ گھڑی کی خرید وفروخت میں میری دکان کی جعلی رسید استعمال کی
Comments are closed.