سعودی عرب جانیوالا بھکاریوں کا 8 رکنی گروہ ملتان ایئر پورٹ پر گرفتار

ملتان ( آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے بیرون ملک بھیک مانگنے والوں کا 8رکنی گروہ کر ملتان ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کے مطابق 8 افراد بھیک مانگنے کے لیے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بھکاریوں نے ایجنٹوں سے باقاعدہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ بھیک کی آدھی رقم انہیں ادا کریں گے، عمرہ ویزہ کی مدت پوری ہونے کے بعد بھکاریوں نے واپس پاکستان آنا تھا۔

Comments are closed.