وفاقی پولیس کا آپریشن ،سینکڑوں غیر ملکی باشندے گرفتار
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی پولیس نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن ،وفاقی دارالحکومت سے سینکڑوں غیر ملکی باشندوں کو دھرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن بھی جاری ہیاوراسلام آباد سے ابھی تک 451 غیرقانونی مقیم غیر ملکی گرفتار کئے گئے ۔اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں 65 مقدمات درج کئے گئے۔پاکستان میں رہنے کے لئے پاکستان کے قوانین پر عمل کرنا لازم ہے۔غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملازمت، پناہ اور غیر قانونی مدد فراہم کرنا قابل دست اندازی پولیس جرم ہے۔پولیس کے اعلی حکام نے کہا کہ شہریوں سے گذارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنیمیں27دنباقی رہ گئے ہیں
Comments are closed.