اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کاسسٹم ڈاون ہو گیا، سرور ڈاون ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ دفاتر میں 2 گھنٹے سے ایک بھی پاسپورٹ پراسس نہ ہوا۔پاسپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سرور میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث سسٹم میں مسئلہ آیا،اسلام آباد میں سرور کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،اسلام آباد سمیت پاکستان بھر میں سرور ڈاون ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ذرائع پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ عوام 2 گھنٹے سے مین سرور کے ٹھیک ہونے کا انتظار کرنے پر مجبور رہے۔
Comments are closed.