مزید کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتے، ملک کو نواز شریف جیسے تجربے کار طبیب کی ضرورت ہے ، احسن اقبال

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک اب مزید کسی نئے تجرے کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ملک کو نواز شریف جیسے تجربے کار طبیب کی ضرورت ہے ، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی بحالی میں کامیاب ہو گا،2024میں ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا اور ملک کو امن کا گہوراہ بنائیں گے، 2024کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر کامیاب ہو کر عوام کو مہنگائی کی چکی سے نکالیں گے۔ چےئرمین پی ٹی آئی نے قومی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔ لاہور میں مریم اورنگزیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2013سے 2017کا نواز شریف کا دور ترقی کا دور تھا، ملک میں دہشتگردی نہیں تھی، لوڈ شیڈنگ نہیں تھی، بیروزگاری نہیں تھی، ملک کی معیشت مستحکم تھی ہر شخص خوشحال تھا لیکن اس وقت ایک منتخب وزیراعظم کو سازشی ٹولے نے سازش کے تحت عہدے سے ہٹا دیاگیا، اقامہ سے جب کچھ نہ نکلا تو پانامہ کا پنڈورا باکس کھول دیا گیا اور اس میں اس وقت کے منتخب وزیراعظم کو ہٹا دیا گیا جس کا قوم آج مہنگائی دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ جیسے عذاب کا خمیازبھگت رہی ہے ، نواز شریف نے ملک کو سی پیک کا تحفہ دیا، نواز شریف کی نااہلی کے کردار اس بات کی گواہی دے چکے ہیں

یہ ایک ساز ش تھی۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے ریاستی ادارے آئین کے مطابق کریں ، نواز شریف کو ملک کو چیلنجوں سے نکالنے کا تجربہ ہے انشاء مسلم لیگ ن نوا ز شریف کی قیادت میں ملک معاشی بحران سمیت دیگر ملک کو چیلنجز سے نکالے گی،نواز شریف کی واپسی ایک سنگ میل کی حثیت اختیار کر گئی ، نواز شریف 21اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے ،آج جو پاکستان کا حال ہے وہ آپ کے سامنے ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف معاہدے پر ہم نے کہا تھا یہ معاشی مفادات کا سودا کر رہے ہیں،عمران خان جو نسخہ دے کر گئے اس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں صنعتوں کا پہیہ رک گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2024کے انتخابات ایک مرتبہ پھر کامیاب ہو کر عوام کو مہنگائی کی چکی سے نکالیں گے، پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ۔ ملک اب کسی نئے تجرے کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ملک کو نواز شریف جیسے تجربے کار طبیب کی ضرورت ہے ،

نواز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی بحالی میں کامیاب ہو گا،2024میں ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا اور ملک کو امن کا گہوراہ بنائیں گے ۔پاکستان میں نوجوان ناامیدی کا شکار ہور ہے ہیں،مایوس اور بے روزگار نواجوانوں کیلئے مواقع پیدا کریں گے ،مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ، ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، چےئرمین پی ٹی ائی نے قومی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان پر ایک ناکامی مسلط کی گئی،جس شخص نے یونین کونسل نہیں چلائی اسے ایٹمی طاقت کی کنجی تھما دی گئی تھی۔ ہم نے اسمبلی فلور پر کہا تھا اس کا نتیجہ بدترین مہنگائی کی صورت میں نکلے گا۔ ،پاکستان مسلم لیگ ن دوست ممالک کے تعاو ن سے معیشت کو مستحکم کریگی، نواز شریف نے تین بار پاکستان کو ایشاء کا ٹائیگر بنانے کی کو شش کی لیکن ہر بار ان کے خلاف سازش کی گئی ، نواز شریف کی 90پالیسیوں پر عمل کر بھارت سمیت دیگر ممالک ترقی کر گئے لیکن نواز شریف کو ان پالیسوں پر عمل درآمد کرنے سے روک دیگا گیا ، نواز شریف کا عوام کیلئے پیغام ہے کہ انہیں مہنگائی سے نجات دلائی جائیگی ۔

Comments are closed.