اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں اس سال پولیو کا تیسرا کیس سامنے آ گیا ،خیبر پختون خواہ کے ضلع بنوں کی یونین کونسل گھوڑا بکا خیل میں ایک بچہ پولیو سے متاثرہوا ہے،وفاقی حکام کے مطابق ڈیڑھ سال کی بچی پولیو وائرس کے حملے کے نتیجے میں معذور ہے،پاکستان میں اب تک پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد تین ہو گئی،پاکستان کے پولیو سے متاثر ہونے والے تینوں بچوں کا تعلق ضلع بنوں خیبر پختون خواہ سے ہے،ضلع بنوں کے ماحولیاتی نمونے میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی بھی تصدیق کی گئی ہے،حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک 34 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی۔
Comments are closed.