نئے چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (آن لائن) نئے تعینات ہونے والے چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو نادر ا ہیڈ کوارٹرز میں نادر ا حکام کی جانب سے شناختی کارڈز کے اجراء کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔نادر ا میں جاری ڈیجیٹل ریفارمز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین نادر ا کے عہدہ سنبھالنے کے بعد نادرا میں بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں ۔
Comments are closed.