امرت پال سنگھ نے جیل میں بھی مودی سرکار کو دن میں تارے دکھادیے
سرینگر (آن لائن) امرت پال سنگھ نے جیل میں بھی مودی سرکار کو دن میں تارے دکھادیے۔ سکھ رہنما نے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔
بھوک ہڑتال میں جیل کے باقی ماندہ قیدی بھی شامل ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امرت سنگھ کے ساتھ بڑی تعداد میں قیدیوں کی بھوک ہرتال سے جیل انتظامیہ کے ہاتھ پاوٴں پھول گئے۔ امرت پال سنگھ نے وکیل سے ملاقات نیہ کروائے جانے پر بھوک ہرتال کا اعلان کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق امرت پال سنگھ کو بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے اعلی پولیس افسران کی منت سماجت بھی کی ہے ۔ سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو 23 مارچ 2023 میں بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سکھوں کی آواز دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے ٓ ٓآزما رہی ہے۔
Comments are closed.