نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع
اسلام آباد(آن لائن )مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی بارے حتمی انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں عدالتی معاملات میں بھی پیش رفت شروع کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ وکیل امجد پرویز نے رجسٹرار آفس میں میڈیکل رپورٹ جمع کرائی،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کو ابھی بھی دل کے عارضے کے مسائل ہیں،شوگر اور دیگرمعاملات پر ابھی فالواپ کی ضرورت ہے۔
نوازشریف کو کورونا اور انجائنا کے باعث پاکستان آ نے سے روک دیا تھا،نوازشریف کو لندن اور پاکستان میں ابھی بھی فالو اپ کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے سبب نواز شریف کا مسلسل چیک اپ کیا، ہم نے نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا، نواز شریف کو انجائنا علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا تھا۔رائل برومپٹن اسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرض کی علامات بڑھ گئیں تو ہم نے نواز شریف کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا، نواز شریف کی انجیو پلاسٹی نومبر 2022 میں کی گئی، اس دوران نواز شریف کو اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں جس کے لیے مسلم لیگ ن نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
Comments are closed.