سیکیورٹی ادارے غیرقانونی اقدامات کیخلاف کارروائی جاری رکھیں،آرمی چیف
راولپنڈی(آن لائن ) آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے غیرقانونی اقدامات کیخلاف کارروائی جاری رکھیں، معیشت کونقصان پہنچانیوالیاقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہیگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جمعہ کو کراچی کادورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے ہمراہ صوبائی اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، اپیکس کمیٹی کیاجلاس کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف کو نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن سمیت نجی منصوبوں پرکام کرنیوالے غیرملکی شہریوں کی حفاظت پربھی بریفنگ دی گئی، جبکہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی،کرنسی کوریگولرائزکرنے کے اقدامات سمیت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور سندھ میں ایس آئی ایف سی اقدامات پرپیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ادارے غیرقانونی اقدامات کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے
، معیشت کونقصان پہنچانیوالیاقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہیگا۔، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ غیرقانونی کارروائیوں کی وجہ سے معیشت کونقصان پہنچ رہاہے۔ آرمی چیف نے ان اقدامات کے فائدہ مند اثرات کیلئے محکموں کے درمیان ہم آہنگی پرزور دیا، شرکاء نے اس عزم کا عادہ کیا کہ ریاستی ادارے،سرکاری محکمے اورعوام صوبے کی ترقی کیلئے متحد ہیں، قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی آمدپرکورکمانڈرکراچی نیاستقبال کیا۔۔
Comments are closed.